ارنا کے مطابق وائلڈلائف فوٹوگرافر اور تحفظ ماحولیات کے کارکن بہروز سلمیان کی تازہ ترین ویڈیو کلپ میں جسے انہوں نے کچھ روز پہلے ریکارڈ کیا ہے، دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ریچ اور اس کے تین بچے رامسر کے جنگلات میں زندگي کے مزے لوٹ رہے ہیں۔
بھورے ریچھ ایران کے بہت سے شمالی علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ اگرچہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ شمالی ایران کے جنگلات میں ان کی نسل تقریبا ناپید ہوچکی ، لیکن حالیہ برسوں کے دوران مازندران کے مختلف علاقوں میں ریچھوں کی بہت سی تصاویر ریکارڈ کی گئی ہیں جس اس جانور کے بقائے نسل کی امیدیں پیدا ہوگئي ہیں۔
ایران کے صوبے مازندران کے جنگلات سے ریکارڈ کی جانے والی ویڈیو فلموں سے پتہ چلتا ہے کہ بھورے ریچھوں کی آبادی اب بھی اس علاقے میں موجود ہے لیکن ان کی تعداد کے بارے میں چندان معلومات موجود نہیں۔
بھورے ریچھوں کو ہمہ خور جانور کہا جاتا ہے اور ان کی خوراک میں پودوں اور جانوروں کی ایک وسیع رینج شامل ہے جو مازندران کے پہاڑی علاقوں میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔
موسم بہار، ل بھورے ریچھ سمیت مختلف جانوروں کی افزائش کا موسم ہوتا ہے۔ مازندران کے قدرتی ماحول میں پرندوں کی 355 سے زائد اقسام، رینگنے والے جانوروں کی 17 اقسام، امفبیئنز کی 9 اقسام، سانپوں کی 27 اقسام، کچھوؤں کی تین اقسام، ممالیہ جانوروں کی 63 اقسام اور اندرون ملک آبی جانوروں کی 70 اقسام پائی جاتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ